19 اپریل 2013 - 19:30
اردن میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے

روس نے اردن ميں امريکي فوجيوں کي تعداد ميں اضافے کي بابت خبردارکيا ہے۔

ابنا: روسي وزارت خارجہ کے ترجمان الکزنڈر لوکاشويچ نے جمعہ کو اردن ميں امريکي فوجيوں کي تعداد ميں اضافے کي بابت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اردن اور شام کي سرحدوں پر امريکي فوج کي تعيناتي علاقے ميں موجودہ بحران کو مزيد پيچيدہ کرسکتي ہے۔
روسي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ايک پريس بريفنگ ميں کہا کہ شام کا بحران اس وقت انتہائي خطرناک رخ اختيار کرگيا ہے اور اردن ميں امريکي فوج کي تعيناتي سے بحران مزيد پيچيدہ ہو رہا ہے۔
روسي وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ روس کے پاس ايسي موثر رپورٹيں ہيں کہ امريکا شام کے ہمسايہ ملکوں کي سرحدوں پر جنگجوؤں کو ٹريننگ دے رہا ہے۔
اس سے پہلے رواں ہفتے ہي ميں  امريکا نے اپنے دوسو فوجيوں کو شام ميں مداخلت کرنے کے لئے اردن ميں تعينات کئے تھے۔

.....

/169