ابنا: سنی اتحاد کونسل پاکستان نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی مذاکرات کے لیے حاجی حنیف طیب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں صاحبزادہ حامد رضا، پیر خالد سلطان قادری، پیر سید محمد اقبال شاہ شامل ہوں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے پیر سید محمد اقبال شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے،اس بات کا فیصلہ جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کو مرکزی مجلس شوریٰ کے غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت صاحبزادہ حامد رضا نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے جوبیس گھنٹے کے اندر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے نہ کئے تو ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں سنی اتحاد کونسل کے ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اپنے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ بھرپور حصہ لے گی، اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے ہمیں جائز حصہ نہ دیا تو ہم اتحاد ختم بھی کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410468
سنی اتحاد کونسل الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ بھرپور حصہ لے گی، اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے ہمیں جائز حصہ نہ دیا تو ہم اتحاد ختم بھی کرسکتے ہیں: صاحبزادہ حامد رضا