16 اپریل 2013 - 19:30
امریکہ پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے

ایک امریکی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا واشنگٹن ڈرون حملے اور افغانستان میں اپنی موجودگی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

ابنا: ایک امریکی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا واشنگٹن ڈرون حملے اور افغانستان میں اپنی موجودگی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق معروف امریکی رائٹر اور مورخ وبستر تارپلی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکہ ڈرون حملوں اور افغانستان میں اپنی موجودگی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے چند روز قبل اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنے دور حکومت میں امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دی تھی۔

مذکورہ امریکی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ ایجاد کر رہے ہیں کیونکہ لوگ ان حملوں میں حکومت کو خائن سمجھتے ہیں۔

.....

/169