14 اپریل 2013 - 19:30
پاکستان نے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی

پاکستان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: پاکستان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد کے دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی یک طرفہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ان کے ملکی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں۔واضح رہے کہ کل شمالی وزیرستان کے دتہ خیل علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے جسکے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ امریکی ذرائع کا دعوی ہے کہ حملے میں تین غیرملکی مارے گئے لیکن آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے۔پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے حال ہی میں ایک امریکی اخبارسے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دی ہے۔ ان حملوں میں سینکڑوں پاکستانی عوام کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲