ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے دتہ خیل علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں نے کل ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے جسکے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ امریکی ذرائع کا دعوی ہے کہ حملے میں تین غیرملکی مارے گئے لیکن آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے حال ہی میں ایک امریکی اخبارسے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دے دی ہے۔ ان حملوں میں سینکڑوں پاکستانی عوام کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
.....
/169