12 اپریل 2013 - 19:30
شامی فوج کی مقاومت سامراجی طاقتوں کی ناکامی

حسن کامران دستجردی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شامی قوم کی مزاحمت سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے ناکام ہونے کی وجہ ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن حسن کامران دستجردی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شامی قوم کی مزاحمت سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے ناکام ہونے کی وجہ ہے۔حسن کامران دستجردی نے ریڈیو تہران کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے دعوے کیے تھے کہ بشار اسد کی حکومت کو جلد ہی گرا دیا جائے گا لیکن ان کی سازش اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کو دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن شام کی فوج اور عوام دہشت گردوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔حسن کامران دستجردی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کی اقوام، مزاحمت و استقامت کے ذریعے تسلط پسندوں کا مقابلہ کرنے میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہیں، مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عربوں کی چھ روزہ جنگ میں عرب ممالک کو صیہونی حکومت سے شکست ہوئي لیکن اسی حکومت کو غزہ کے عوام نے آٹھ روزہ جنگ میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲