ابنا: جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا خطرہ شدت اختیارکر گیا ہے۔شمالی کوریا نے چین کی سرحد پر بھی فوجیں تعینات کرنا شروع کر دی ہیں۔ امریکا نے چین پرزوردیا ہے کہ وہ حالات میں بہتری کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے بعد چین کی سرحد پر بھی اپنی فوجوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ شمالی کوریا کے سرحدی علاقوں میں جنگی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے چین سے کہا ہے وہ معاملہ حل کرنے کے لیے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالے۔ جان کیری کاکہنا تھا اگر چین نے اپناکردار ادا نہ کیا توصورتحال پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے شمالی کوریا سے کہا ہے وہ جارحانہ روش ترک کر دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408346
جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا خطرہ شدت اختیارکر گیا ہے۔شمالی کوریا نے چین کی سرحد پر بھی فوجیں تعینات کرنا شروع کر دی ہیں۔