7 اپریل 2013 - 19:30
وادی تیراہ میں پاکستانی فوج اور طالبان میں جھڑپیں

پاکستان کے صوبہ خيبر پختونخواہ کي وادي تيراہ ميں فوج اور طالبان کے درميان لڑائي پوري شدت کے ساتھ جاري ہے-

ابنا: پاکستاني ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے خصوصي دستوں ايس ايس جي کے اہلکاروں نے خيبر ايجنسي کي وادي تيراہ ميں عسکريت پسندوں کے خلاف فيصلہ کن کاروائي شروع کردي ہے جس کے دوران متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے- کہا جارہا ہے کہ تين دن سے جاري ان جھڑپوں ميں پاکستاني فوج کے  تيئيس اہلکار بھي مارے گئے ہيں-پاکستاني ذرائع کا کہنا ہے اسپيشل سروسز گروپ کے کمانڈوز اور ايف سي کے اہلکار وادي تيراہ ميں طالبان کے آخري مزاحمتي گروہ ختم کرنے ميں مصروف ہيں- اس سے پہلے اکا خيل کے علاقے باڑہ ميں اتوار کو  ہونے والي لڑائي ميں دس طالبان ہلاک ہوگئے تھے-واضح رہے کہ اس علاقے کو پاکستاني طالبان اور غير ملکي شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے-گزشتہ دنوں پاکستاني فوج نے اس علاقے ميں طالبان اور غير ملکي شدت پسندوں کے بعض ٹھکانوں پر جيٹ طياروں سے بمباري بھي کي تھي-نيم فوج دستے ايف سي کے ميڈيا سيل نے جمعے کے روز خبرد دي تھي کہ اس علاقے ميں ہونے والي جھڑپوں کے دوران چار فوجي اور چودہ طالبان مار ے گئے ہيں....../169