3 اپریل 2013 - 19:30

ایک امریکی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے بہت سے ممالک میں مہلک ڈرون حملے بڑھا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش سے زیادہ خطرناک ہے جو ان کے پُر امن نعرے دینے کے برعکس ہے۔

ابنا:  امریکی تجزیہ نگار پال سٹریٹ نے کہا کہ امریکی سیاست میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی ایک پرامن نظریہ رکھتی ہے مگر صدر باراک اوباما کی جارحانہ پالیسیاں اس کے برعکس ہیں۔پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پال سٹریٹ نے امریکی صدر کو دئیے گئے نوبل امن انعام پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ باراک اوباما جنگ مخالف باتیں تو کرتے ہیں مگر درحقیقت وہ ڈرون حملوں کو کئی ملکوں میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکی تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ افغانستان، پاکستان، یمن اور صومالیہ میں امریکی مہلک ڈرون حملے کئی سالوں سے جاری ہیں جس کی بین الاقوامی برادری نے کئی بار مذمت کی ہے۔ واشنگٹن کا دعوی ہے کہ ڈرون حملوں کا مقصد دہشتگردوں کو نشانہ بنانا ہے جبکہ ان حملوں میں اب تک سینکڑوں عام شہری مارے جاچکے ہیں۔جنوری 2013 میں لندن کے تحقیقاتی صحافت محکمہ نے ایک رپورٹ شائع تھی جس کے مطابق 2004 سے اب تک پاکستان میں 3577 سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں جس میں زیادہ ترعام شہری ہیں۔اس بنا پر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اوباما سابق صدر ڈبلیو بش سے زیادہ خطرناک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲