ابنا: حملے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوگئے۔کارروائی میں سے 8سے 10کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دہشت گرد کارروائی صبح اس وقت ہوئی جب ایف سی قافلہ وہاں سے گزررہا تھا۔ ایس پی کینٹ محمد فیصل کے مطابق حملہ آور سائیکل پر سوار تھا۔دھماکے کے ساتھ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ،ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔آئی جی ایف سی عبدالمجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف وہ تھے،پر ان کی گاڑی آگے نکل گئی اور حملے میں وہ محفوظ رہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آٹھ سے دس سے کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔......./169
28 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403925
پشاور کے علاقے صدر میں ایف سی قافلے پر خودکش حملے میں6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔