25 مارچ 2013 - 19:30

فلسطین کے منتخب وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس ہرگز اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی۔

ابنا: قدس نیٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نےغزہ میں الاھرام العربی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس،اسرائیل کو نہ فقط حال اور مستقبل میں تسلیم نہیں کرے گی بلکہ فلسطینی سرزمین کے حتی ایک انچ سے بھی چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔
اسماعیل ھنیہ نے اسی طرح تحریک حماس کو دھشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے اقدام کو ظالمانہ اور فلسطینی عوام کی مزاحمتی تحریک کیلئے اہانت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت،آسمانی اور عالمی قوانین کے مطابق جا‏ئز ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے اسی طرح کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی صورت میں حماس کو دھشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے حوالے سے پیشن گوئیاں غلط اور بے بنیاد ھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242