ابنا: مصر کے صدر محمد مرسی نے مخالفین کو شدید اور سخت اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ محمد مرسی نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے اب تک جو اقدام نہیں اٹھائے و ہ اٹھانے پڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کے مقام اور منصب کو مد نظر نہیں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہزاروں احتجاجی مظآہرین نے اخوان المسلمین پارٹی کے دفتروں پر حملہ کرکے ان میں توڑ پھوڑ کی تھی صدر مرسی کا تعلق اخوان المسلمین جماعت سے ہے۔......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402855
مصر کے صدر محمد مرسی نے مخالفین کو شدید اور سخت اقدامات کی دھمکی دی ہے۔