23 مارچ 2013 - 19:30

دنیا کےمختلف علاقوں میں حضرت زہرا (س) کا سوگ

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیاکےمختلف علاقوں ميں پیغمبراسلام حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نور نظر حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھاکی شہادت کاغم منایاجارہاہے۔ مشھد مقدس اور قم میں مختلف پروگراموں کاانعقاد کیاگیاہے ۔پاکستان اورہندوستان میں مقیم ایرانیوں نےبھی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھاکےیوم شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کااہتمام کیاجبکہ پاکستان اورہندوستان کےمختلف شہروں سےمجالس عزا کےساتھ ہی اظہارغم کےطورپرجلوس عزا کی بھی خبریں ہيں۔پاکستان سےموصولہ رپورٹ کےمطابق اسلام آباد ، کراچی، لاہور پیشاور، کوئٹہ ملتان فیصل آباد میں مسلمانوں نےشب شہادت حضرت فاطمہ (ص) کی مناسبت سے نمازمغرب وعشاکےبعد مجالس عزا برپاکی اور سینہ زنی کی جبکہ ہندوستان میں لکھنئو اور دہلی سمیت مختلف شہروں سےمجالس عزا کی خبریں ملی ہيں۔واضح رہے کہ چودہ سوبائیس برس قبل ایک روایت کے مطابق پیغمبراسلام حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی اور امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی زوجہ حضرت فاطمہ صدیقہ نہایت مختصر زندگی گذارنےکےبعد درجہ شہادت پرفائزہوئيں اور دنیائےفانی سےکوچ کیا۔آغازرسالت کےپانچ سال بعدآپ ام المومنین حضرت خدیجہ(س) کےبطن مبارک سےپیدا ہوئيں اور پیغمبراسلام (ص) نےآپ کانام فاطمہ (ص) رکھا۔ حضرت فاطمہ زہرا(س) کی نورانی زندگی عبادت، سخاوت ، صبروایثار اورقناعت میں گذری اورآپ کی آغوش عصمت میں حضرت امام حسن اورحضرت امام حسین جیسی عظیم اورتاریخ ساز شخصتیں پروان چڑھیں ۔ہم حضرت فاطمہ زہرا(س) کےیوم شہادت کی مناسبت سے ابنا کی اردو سروس کی جانب سےپورےعالم اسلام بالخصوص اپنےسامعین وقارئین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہيں۔......./169