ابنا: صیہونی حکومت نے امریکی صدر باراک اوباما کے دورۂ بیت المقدس کے موقع پر اس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ صیہونی حکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے کل سے شروع ہونے والے دورۂ بیت المقدس کے موقع پر اس شہر میں تقریبا پانچ ہزار فوجی تعینات کردیۓ گۓ ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے پیش نظر اسرائيلی فوجیوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئي ہیں اور سیکورٹی فورسز اور فوجیوں کی مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تقریبا اس ہزار اسرائيلی فوجیوں کو امریکی صدر اور ان کے وفد کی حفاظت پرمامور کیا گيا ہے۔ فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کےفوجی اور پولیس اہلکار بیت القدس شہر کی سڑکوں اور اس شہر کو جانے والے تمام راستوں پر گشت کررہے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما کل مسجد الاقصی جانے والے ہیں جس کی وجہ سے فلسطینیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔............/242
18 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401396
صیہونی حکومت نے امریکی صدر باراک اوباما کے دورۂ بیت المقدس کے موقع پر اس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔