15 مارچ 2013 - 20:30

بحرین میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت جمعیت وفاق اسلامی نے حکومت کو خبردار کیا ہے وہ مساجد کی بے حرمتی کرنے سے باز رہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی سیکورٹی فورسز نے ملک کے شمال میں واقع دیہ نامی گاؤں کی ایک مسجد پر حملہ کرکے وہاں نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔جمعیت وفاق اسلامی نے حکومتی کارندوں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اخلاقی اعتبار سے بھی پستی میں گر چکی ہے۔ادھر بحرین کی پارلیمنٹ کے ایک سابق رکن سید ہادی موسوی نے کہا ہے کہ مظاہرین کے مقابلے میں شاہی حکومت کی پالیسی اجتماعی سزا دینا ہے جس سے پوری ملک کے حالات سنگين بحران سے دوچار ہوگئے ہیں۔یہ بات انہوں نے رشیا ٹوڈے ٹی وی چینل کو دئيے گئے اپنے انٹرویو میں کہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242