ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ آلماتی مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کی سمجھ میں یہ بات اچھی طرح آگئی کہ دباؤ اور مذاکرات کی پالیسی سے ملت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس سے تعاون کا ماحول بن سکتا ہے ۔انہوں نے ایران کے تعلق سے امریکہ کے رویہ میں تبدیلی پر مبنی امریکی حکام کے دعووں کے بارے میں کہا کہ عالمی رائےعامہ اس تبدیلی کو دیکھنے کی خواہاں ہے اور امریکی حکام کا ہر وہ قدم جو ملت ایران کے حقوق کے احترام کی سمت ہوگا وہ ایک مثبت قدم ہوسکتا ہے۔ رامین مہمان پرست نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو غیر انسانی اور غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی حکام کے دعووں کےبرخلاف یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ان پابندیوں سے ملت ایران کو ہدف بنایا گيا ہے۔
..............
/242
..............
/242