ابنا: کراچی میں قتل غارت گری کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں ۔ دہشت گردوں نے اورنگی ٹاؤن پارسی کالونی میں فائرنگ کر کے یوسف نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کینٹ اسٹیشن کے قریب ایک بیگ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ گلشن اقبال اور ملیر میں گھروں سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔گذشتہ شب لانڈھی مظفرآباد کالونی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل طاہرشاہ، راہگیر نیاز اور وزیر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ آج شہر میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے ملزمان گرفتار کرکے ان سے اسلحہ و ہتھیار برآمد کئے ہیں۔............../242
14 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400198
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب رات لانڈھی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کو سپر خاک کردیا گیا۔