14 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کالعدم دہشتگرد تنظیمیں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ بغیر کسی روک ٹوک کے دندناتی پھر رہی ہیں۔

ابنا: پنجاب کی صوبائی حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود کہ انہوں نے لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں صوبہ پنجاب کے انسداد دہشتگردی شعبے نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دونوں دہشتگرد گروہ پنجاب میں کسی ممانعت کے بغیر سرگرم عمل ہیں۔ صوبہ پنجاب کے انسداد دہشتگردی شعبے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف سینتالیس دہشتگردانہ اقدامات کئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پولیس نے ان دہشتگرد گروہوں کےخلاف کسی طرح کا موثر اقدام نہيں کیا ہے بلکہ سپاہ صحابہ بدستور بغیر کسی روک ٹوک کے شیعہ مسلمانوں کےخلاف سرگرم عمل ہے۔

.....

/169