13 مارچ 2013 - 20:30

ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر امريکا کي بار بار کي دھمکيوں کے جواب ميں پاکستاني حکام نے سخت ردعمل ظاہر کيا ہے۔

ابنا: پاکستان کے مشير پٹروليم ڈاکٹر عاصم حسين نے ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر امريکي دھمکيوں ے جواب ميں کہا ہے  کہ اس منصوبے پر عمل درآمد پاکستان اور ايران کے لئے شہ رگ حيات کي حيثيت رکھتا ہے اور پاکستان کسي بھي قيمت پر اس منصوبے سے دستبردار نہيں ہوگا۔
پاکستان کے مشير پٹروليم نے کہاکہ ايران ترکي کو بھي گيس برآمد کرتا ہے جبکہ ہندوستان اور چين بھي ايران سے تيل خريدتے ہيں اس لئے ايران پاکستان گيس پائپ لائن پر کسي بھي طرح کے خدشات کا اظہار بے معني ہے۔
پاکستان کے مشير پٹروليم عاصم حسين نے کہاکہ جو لوگ ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے کے مخالف ہيں وہ پاکستان کے دشمن ہيں۔

.....

/169