ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں کیپٹل سٹی پولیس افسر میر زبیر محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بم دھماکوں کے لئے استعمال کئے جانے والے گرفتار بچوں کی عمریں دس سے سولہ سال تک ہیں جن کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، سی سی پی او کوئٹہ نے بتایا کہ دوران تفتیش بچوں نے انکشاف کیا کہ انہیں شرپسند عناصر بم اور دھماکا خیز مواد پر ہجوم مقامات پر رکھنےکے دو سے پانچ ہزار روپے دیتے تھے ، گرفتار بچوں نے ایک درجن سے زائد واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیاہے، سی سی پی او کوئٹہ نے مزید کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے11افرادکو گرفتار کرلیاگیا،جن سے تفتیش جاری ہے.
.....
/169