10 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے چابہار پہنچ گئے ۔

ابنا: چابہار ایئرپورٹ پر ایران کے وزیر تیل اور صوبائی حکام نے صدر مملکت احمدی نژاد کا استقبال کیا۔ پروگرام کے مطابق کچھ گھنٹے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے صدور ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن کا افتتاح کریں گے ۔اطلاع کے مطابق پاکستان کے صدر بھی ایران پہنچنے والے ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں ایرانی اور پاکستانی حکام کے علاوہ اسلامی ممالک کے سفراء بھی شریگ ہونگے ۔پاکستان اور ایران کے درمیان اس منصوبے سے یومیہ پچھتر کروڑ مکعب فیٹ گیس کی درآمد کے لیے ایرانی کمپنی پاک ایران بارڈر سے پاکستان میں نواب شاہ تک سات سو اسّی کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کرے گی۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری امریکی دباؤ کے باوجود اس گیس پائپ لائن منصوبے کو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔اس منصوبے کے تحت دس دسمبر 2014ء تک پاکستان کو ایران سے گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

.....

/169