ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے بنین کے وزیر خارجہ تاسیو آریو فاری باگو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ سال پابندیوں کے خاتمہ اور خوشخبری کا سال ہوگا۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ہم خاموش تماشائي بن کر نہیں بیٹھے کہ ان دل جو چاہے سو کریں ہم بھی اقدام کررہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ سال اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ اور خوشحالی کا سال ہوگا انھوں نے کہا کہ یہ اطلاعات فی الحال قابل بیان نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں اور فریق مقابل یہ باور کرنے پرراضی ہوگیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاملے کے حل کے بعد اقتصادی پابندیوں کا کوئی جواز باقی نہیں رہےگا۔
.......
/169