8 مارچ 2013 - 20:30

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کل جمعہ کو فلسطینی خواتین نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر صہیونی حکومت کی کالی کوٹھریوں میں قید فلسطینی خواتین سے اظہار یکجہتی کی ہے۔

ابنا: معا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کو فلسطینی قیدیوں ، شہدا اور زخمیوں کی ماوؤں نے صہیونی حکومت کی کال کوٹھریوں میں قید فلسطینی خواتین پر تشدد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی جرائم کا نوٹس لیں۔
ریلی میں شریک فلسطینی خاتون "عائشہ ابو شنب"جسے "عرب ماوؤں کا فخر " ایوارڈ سے نوازا گیا ہے کہا کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے جیلوں میں قید خواتین کا شکنجہ ہو رہا ہے۔
ادھر فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت اسراء نے بھی عالمی یوم خواتین کے موقع پر بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت نے 1967 سے ابتک 15 ہزار فلسطینی خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242/