2 مارچ 2013 - 20:30

سعودی عرب میں حزب الامۃ الاسلامیہ نے آل سعود کی حکومت کو غیر قانونی قراردیا ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب الامۃ نے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کری کا یہ دورہ ریاض آل سعود کےہاتھوں وسیع  پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کی حمایت کے معنی میں ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ امریکی وزیرخارجہ کا دورہ ایسے عالم میں انجام پارہا ہے کہ آل سعود کی غیر قانونی حکومت کا ظلم و ستم اور تشدد جاری ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل سعود کے کارندوں نے البریدہ شہر میں مظاہرین پرحملہ کرکے تین سو افراد کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں پندرہ خواتیں بھی شامل ہیں۔ واضح رہے انسانی  حقوق کی متعدد تنظیموں نے کہا  ہےکہ ہزاروں افراد آل سعود کی مخالفت کرنے کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔ انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق سعودی عرب میں تیس ہزار افراد سیاسی قیدی ہیں جنہيں برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔ ان قیدیوں کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا گيا ہے۔