ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پولیس کے حکام نے اعلان کیا کہ جموں وکشمیر کے شمالی قصبہ ہندوارہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے ایک بس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو نزدیک سے گولیاں مارکر ہلاک کرڈالا۔ حملے کے بعد پورے قصبے میں افراد تفری کا ماحول قائم ہوا اور لوگ خوف وہراس کے عالم میں اِدھر اُدھر بھاگنے لگے ۔ابھی تک کسی عسکری تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
2 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396464
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دو پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوئے ہیں ۔