2 مارچ 2013 - 20:30

ٹی این ایس سوفرس ادارے کے سروے کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی فرانس پر دس ماہ کی صدارت گزرنے کے بعد وہ 1980 کے بعد فرانس کے بدترین اور منفور ترین صدربن گئے ہیں مذکورہ ادارے نے یہ سروے فیگارو نشریہ کے لئے انجام دیا ہے۔

ابنا: اس سروے کے مطابق فروری کے مہینے میں لوگوں کی رضامندی میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فرانس کے صدر اولاند کی مقبولیت گھٹ کر 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل فرانس کے صدر اولاند کی مقبولیت 35 فیصد تھی اور فرانس کی افریقہ میں فوجی مداخلت کے بعد فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں مزید 5 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے اور اس طرح 1980 کے بعد اولاند فرانس کےبدترین اور منفورترین صدر بن گئے ہیں۔

.......

/169