ابنا: خبروں کے مطابق تيونس کے صدر المنصف المرزوقي نے ملک ميں ايمرجنسي کے نفاذ کي مدت ميں مزيد تين مہينے کي توسيع کردي -
تيونس ميں سن دوہزار گيارہ سے ايمرجنسي نافذ ہے اوريہ قانون جون کے آغاز تک نافذ رہے گا - تيونس کے صدارتي دفتر سے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ صدر المرزوقي نے مستعفي ہوجانے والے وزير اعظم جبالي اور پارليمنٹ کے اسپيکر مصطفي بن جعفر سے مشاورت کے بعد ايمرجنسي کي مدت ميں تين ماہ کي توسيع کي ہے -
تيونس ميں نافذ ايمرجنسي کے قانون کے مطابق ملک کا وزير داخلہ عدالت سے اجازت لئے بغير لوگوں کو گھروں ميں نظر بند کرسکتا ہے، رات و دن کے کسي بھي حصے ميں لوگوں کي آمد و رفت پر پابندي عائد ہوسکتي ہے، اس کے علاوہ ملک کا ميڈيا بھي وزارت داخلہ کي نگراني ميں رہے گا -تيونس ميں پچھلے دنوں حالات اس وقت کشيدہ ہوگئے تھے جب ايک اپوزيشن ليڈر شکري بعليد کو قتل کرديا گيا تھا.
.......
/169