28 فروری 2013 - 20:30

لبنان کے اخبار الدیار نے رپورٹ دی ہے کہ تیونس کے سابق ڈکٹیٹر زین العابدین بن علی نے خودکشی کرلی ہے۔

ابنا: لبنان کے اخبار الدیار نے رپورٹ دی ہے کہ تیونس کے سابق ڈکٹیٹر زین العابدین بن علی نے خودکشی کرلی ہے۔ الدیار کے مطابق سابق ڈکٹیٹر نے پٹاشیم کی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ہے۔ ان گولیوں سے دل کی حرکت بند ہوجاتی ہے۔ اس اخبار کے مطابق پیرس میں زین العابدین بن علی کے دفتر نے اس خبر کی تردید کی ہے لیکن تیونس کی نئي حکومت نے کہا ہےکہ اس کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ زین العابدین بن علی نے جمعرات کو دوپہر میں خود کشی کرلی ہے۔