ابنا: روس کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج اور پولیس نے آج ملک کے مشرقی صوبے قطیف میں ایک اسکول پر حملہ کر کے طلباء و طالبات کو ہراساں کیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فورسز نے صوبۂ قطیف کے شہر العوامیہ میں واقع اسکول کے احاطے میں فائرنگ بھی کی ہے۔سعودی فوج نے بکتر بند گاڑیوں کے ذریعہ اسکول کا محاصرہ کیا اور پھر پولیس نے اسکول پر حملہ کرکے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کردیں لیکن طلباء و طالبات نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔اس کے بعد سعودی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے احاطے میں فائرنگ کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے مخلتف علاقوں میں ڈیڑھ سال سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہرین آزادی اور منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔سعودی عرب کی پولیس اور فوج مظاہرین کے خلاف پر تشدد اقدامات کررہی ہے اور اب تک دسیوں افراد سعودی فورسز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔
27 فروری 2013 - 20:30
News ID: 395519
سعودی فورسز نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں ایک اسکول پر حملہ کیا ہے۔