27 فروری 2013 - 20:30

فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صہیونی ریاست کی کال کوٹھریوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر تاکید کی ہے ۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں کےکلب نے کل ایک بیان جاری کرکے صہیونی ریاست کو فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کےلئے صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔فلسطینی قیدیوں کے کلب نے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کو چاہیئے کہ جلد از جلد بیمار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے ۔پانچ ہزار سے زائد فلسطینی ، صہیونی ریاست کی کال کوٹھریوں میں غیرانسانی حالات کا سامنا کررہے ہیں جن میں ایک "میسرہ ابو حمدیہ " ہے ۔ اسے کینسر کی بیماری ہے اور اسکی تشویشناک جسمانی حالت کے باوجود صہیونی حکومت اسے رہا نہیں کررہی ہے۔

.......

/169