24 فروری 2013 - 20:30

اتوار کی شب سواگیارہ بجے کے قریب نیشنل گرڈمیں خرابی کے باعث پاکستان کے معاشی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہرتاریکی میں ڈوب گئے ۔ جو شہر متاثر ہوئے ہیں ان نیشنل کیپٹل اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر اور علاقے بھی شامل ہیں جہاں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،اسکے علاوہ خیبرپختونخوا کے معتدد شہر،بلوچستان کا ایک بڑا علاقہ بھی اس وقت تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔

ابنا: ایس ای آپریشن آئیسکو ذرائع کے مطابق تربیلاپاورہاوٴس سے سسٹم بندہونیکی اطلاع ہے،دوسری جانب کراچی،حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے اور دونوں شہروں میں شہری سخت پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق واپڈاسے بجلی کی فریکوینسی کم ہونے سے کے ای ایس سی کے پاورپلانٹ بیٹھ گئے۔دریں اثناء حیدر آباد سمیت اندروں سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
پاکستان کے  وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اتوار کی شب وزارت پانی وبجلی اور واپڈا حکام کو فون کرکے نیشنل گرڈ میں پیدا ہونے والی خرابی اور اسکے نتیجے میں ملک بھر میں بجلی کی معطلی سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کی فوری اور بلاتعطل فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ بجلی کی عدم فراہمی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تدارک کیا جاسکے۔انھوں نے اس موقع پر حکام کو آپس میں مربوط رابطوں کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔
بجلی کے بحران اور ملک کے تاریکی میں ڈوبنے کے دوران یہ افواہیں  گشت کرتی رہیں کہ ملک میں مارشل لا لگ گیا ہے۔

.......

/169