ابنا: پيامبر اعظم فوجي مشقوں کے پہلے دين سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے مختلف يونٹ مشقوں کے علاقوں ميں پہنچے اور فضائيہ کي سپورٹ کے ذريعے انہوں نے ڈرون طياروں سے حاصل ہونے والے معلومات کي بنياد پر دشمن کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنايا-
پيامبر اعظم آٹھ فوجي مشقوں کے ترجمان حميد سرخيلي نے بتايا ہے کہ سپاہ پاسداران کي انجينر نگ کور کے جوانوں نے فرضي دشمن پر تابڑ توڑ حملے کئے اور کافي آگے تک پيشقدمي کي- انہوں نے بتايا کہ اس حوالے سے پيسفک ڈيفنس يونٹ کی کارکردگي انتہائي لائق تحسين رہي جو افرادي قوت کو محفوظ رکھے اور انہيں دشمن کے حملوں سے بچانے ميں موثر کردار کي حامل ہے-
جنرل سرخيلي نے پيامبر اعظم آٹھ فوجي مشقوں کے دوران تربيت يافتہ يونٹوں کي مکمل تعيناتي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کے تمام پيشہ ور يونٹ جن ميں بکتربند يونٹ، توپخانہ، چھاپہ مار يونٹ، اور اسي طرح اينٹي ايئر کرافٹ، لاجسٹک اور نيو وار ڈويژن کے جوانوں نے پوري مہارت کا مطاہرہ کرتے ہوئے پہلے سے طے شدہ اہداف پر قبضہ کرليا اور چھے سو مربع کلوميٹر رقبے کو فرضي دشمن کے قبضے سے آزاد کراليا-
پيامبر اعظم فوجي مشقوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز ہونے والي مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران کے خود کفيل يونٹ کے تيار کردہ جديد ترين ہتھياروں کا بھي تجربہ اور انکي کارکردگي کا جائزہ ليا گيا-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي ہر سال مختلف قسم کي فوجي مشقيں انجام ديتي ہے جنکا مقصد فوجي جوانوں کو بري، بحري اور فضائي دفاع کے حوالے سے تيار رکھنا اور انہيں وقت کے تقاضوں سے ہماہنگ کرتے رہنا ہے-
دفاعي ماہرين کے مطابق ايران کي سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي نے اپني فوجي توانائيوں ميں اضافے کے لئے گزشتہ سال بھي انتہائي کامياب فوجي مشقيں انجام دي تھيں اور يہ ادارہ ملک کے دفاع کے ميدان ميں دشمن کے ہرقسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کي پوري صلاحيت رکھتا ہے-
.......
/169