24 فروری 2013 - 20:30

بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت الوفاق اسلامي نے کہا ہے بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے دو کمسن بچوں کو گولي مار کربري طرح زخمي کرديا ہے.

ابنا: جمعيت الوفاق اسلامي کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ ان دونوں بچوں کے سينے ميں گولياں لگي ہيں -
جمعيت الوفاق اسلامي کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بچوں کے سينوں سے گولياں نکالنے کي کوشش کررہے ہيں -
جمعيت الوفاق کا کہنا ہے کہ بحريني حکومت کے کارندے جديد ترين ، خودکار ہتيھاروں سے ليس ہيں اور وہ جہاں اور جس پر چاہتے ہيں فائرنگ کرديتے ہيں- بحريني فوجيوں نے ان بچوں کو منامہ کے علاقے بوري ميں گولياں ں ماري تھيں   -
بحريني ڈاکٹروں کا کہنا کہ دونو ہي بچوں کي حالت تشويشناک ہے- جمعے بھي کو ايک بيس سالہ نوجوان عيسي الجزيري  بحريني سيکورٹي فورس کے زہريلي گيس کے گولے کے حملے ميں شہيد ہوگيا تھا - بحرين کے عوام فروري دوہزارگيارہ سے ملک ميں سياسي اصلاحات اور جمہوريت کے حق ميں پرامن مظاہرے کررہے ہيں -
بحرين کے عوام نے اپني تحريک کے آغازميں اگر چہ شاہي نظام کے مکمل خاتمے کا مطالبہ نہيں کيا تھا مگر بحريني حکومت کي طرف سے مظاہرين کو کچلنے کے اقدامات کے بعد بحريني عوام نے شاہي حکومت کے خاتمے کو اپنا بنيادي مطالبہ قرار دے ديا ہے.

.......

/169