24 فروری 2013 - 20:30

فرانسيسي فوج کے حمايت يافتہ مالي کے فوجيوں کے حملے ميں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہيں-

ابنا: مالي کي فوج نے يہ حملہ مشرقي شہر گيو کے  مرکزي بازار ميں کيا جس کے نتيجے میں پورا بازا تباہ ہوگيا ہے-
مالي کے فوجيوں نے گيوشہر کے ميئر کے دفتر پر  بھي بھاري ہتھياروں سے حملہ کيا اور راکٹ برسائے-
فوج کے حملے ميں ميئر کے دفتر کو بھي زبردست نقصان پہنچا ہے-
يہ حملے ايسے وقت ميں جاري ہيں جب جنگ کي وجہ سے مالي کے شہريوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ملک ميں غذائي اشيا اور دواؤں کي شديد قلت پيدا ہوگئي ہے-
جنوري کے وسط ميں فرانس نے مالي پر حملہ کيا تھا  جس کے چند ہفتے کے بعد امريکي صدر باراک اوباما نے فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ سے ٹيلي فون پر بات چيت کرتے ہوئے مالي ميں فوجي کاروائي کي حمايت کي تھي-
انہوں نے فرانس کو يقين دلايا تھا کہ امريکہ بقول انکے شمالي افريقہ ميں انتہا  پسندي کے خلاف کاروائيوں ميں تعاون کرے گا-
امريکہ نے حال ہي ميں مزيد چاليس فوجي فرانسيسي فوج کي مدد کے لئے نيجر روانہ کئے ہيں-
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس کے يہ چاليس فوجي پہلے سے موجود ساٹھ فوجيوں کے ساتھ ملکر مالي ميں لڑنے والے فرانسيسي فوجيوں کو انٹيلي جينس معلومات فراہم کريں گے-

.......

/169