اہلبیت (ع)نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقت کا جنازہ گزشتہ شب مکہ سے تہران منتقل ہوا۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای، مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ مرحوم کی تشییع جنازہ تہران یونیورسٹی سے ہو گی۔مرحوم آیت اللہ خوشوقت کے جسد کو حضرت عبد العظیم حسنی (ع) کے حرم مطھر میں دفن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آیت اللہ خوشوقت جو عمرہ مفردہ پر مشرف تھے قلبی ناراحتی کی وجہ سے کچھ دن مکہ میں ملک فیصل ہسپتال میں ایڈمٹ رہنے کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئے ۔
21 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393460
آیت اللہ خوشوقت کا جنازہ گزشتہ شب, جدہ سے تہران منتقل ہوا۔