17 فروری 2013 - 20:30

بحرین میں انسانی حقوق مرکز کے رکن نے کہا ہے کہ ملت بحرین کا انقلاب عنقریب کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

ابنا: عباس العمران نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملت بحرین گذشتہ دو برسوں میں اپنے اھداف سے ذرہ برابر پسپائي اختیار نہیں کی ہے اور اب کامیابی نہایت قریب ہے۔ العمران نے کہاکہ آل خلیفہ نے عوام کو انقلابی تحریک سے باز رکھنے کے لئے بہت سے علماء، ماہرین قانون، سیاسی رہنماؤں اور بے شمار شہریوں کوگرفتارکررکھا ہے جب کہ تین ہزار ملازموں کو نوکری سے بھی بےدخل کردیا ہے اوردوسوٹیکسی ڈرائیوروں کا لائسنس ختم کرکے ان کی ٹیکسیاں ضبط کرلی ہیں اور سیکڑوں طلباء کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی یہ تشدد آمیز کاروائياں صرف اس وجہ سے ہیں کہ عوام اس کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

العمران نے کہا کہ آل خلیفہ ملت بحرین کی انقلابی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے طرح طرح کی سازشیں کررہی ہے اور مذاکرات کا ڈھونگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تا کہ وہ عوام کو دھوکہ دے کر انہیں تحریک سے باز رکھ سکے لیکن اسے ہرگز کامیابی نہیں ہوگي۔ انہوں نے کہاکہ ملت بحرین کے مطالبات آل خلیفہ کی سرنگونی سے ہی پورے ہونگے اور ملت بحرین مذاکرات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ واضح رہے بحرین کے مختلف شہروں میں آل خلیفہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور آج بھی ملت بحرین نے بڑے مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر زور دیاہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169