ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فارس صوبے کے ایوان تجارت کے سربراہ فریدون فرقانی نے کل پاکستان کے خیبرپختونخوا کے تجارتی وفد کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ فارس صوبے کا تجارتی حجم سالانہ 4کروڑ ڈالر ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید توسیع کی خواہش کے پیش نظر اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
اجلاس میں خیبر پی کے ایوان تجارت کے نائب سربراہ "حاجی زبیر علی " نے بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوجانبہ تعاون اور تعلقات میں مزید توسیع کےلئے دونوں ممالک کی پوری صلاحیتوں اور گنجائشوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔