ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں ایران اور ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی، آئي اے ای اے، کے نمائندوں کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران ایٹمی طاقت بن چکا ہے اور مغرب ایران کے حقوق باضابطہ طور پور تسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق صرف ایک طریقہ موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ مقابلے کے بجائے تعاون ہونا چاہئے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے " پارچین " فوجی سائٹ کے معائنے پر آئي اے ای اے کے اصرار کے بار ے میں کہا کہ ایران کا آئي اے ای اے کے ساتھ اپنا معاہدہ، قانون اور ضابطہ ہے جس کے تحت ملت ایران کے مسلمہ حقوق کا احترام کیا جانا چاہئے۔انہوں نے اسلامی انقلاب کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر22 بہمن مطابق 10 فروری کے جلوسوں میں عوام کی بھرپور شرکت کے بارے میں کہا کہ ملت ایران بیدار، عظیم اور تاریخ ساز ملت ہے
12 فروری 2013 - 20:30
News ID: 390692
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت بن چکا ہے۔