30 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سے عمان کے وزیر خارجہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی سے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ملاقات اور گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور عمان کے باہمی روابط کو ممتاز سطح پر قراردیا اور باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی۔ فریقین نے اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169