25 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب ا۔۔۔ سیاری نے کہا ہے کہ ایران علاقائی امن کا تحفظ کرسکتا ہے۔

ابنا: ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب ا۔۔۔ سیاری نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی بحریہ کی موجودگی کو ایرانی بحریہ کے اہم اہداف میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فورسز، علاقائی امن کو مکمل تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے علاقے کی تجارتی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ علاقے میں بحری قزاقی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے تاکہ تیل بردار جہازوں کی آزادانہ آمد ورفت میں کوئی رکاوٹ موجود نہ ہو ۔

ایڈمیرل حبیب ا۔۔۔ سیاری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سمندروں میں موجودگی دنیا کے سبھی ممالک کا قانونی حق ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنے اس حق کا دفاع کرے گا۔.......

/169