23 جنوری 2013 - 20:30

عراق ميں حاليہ دہشتگردانہ حملے کے بعد سيکورٹي افواج نے سعودي عرب سے وابستہ ڈھائي سو دہشتگردوں کو گرفتار کيا ہے.

ابنا: صوبہ صلاح الدين کے علاقے توزخرماتو کے ايک حسينئے ميں انجام پانے والے حاليہ دہشتگردانہ حملے کے بعد سيکورٹي افواج نے ايک  آپريشن ميں  سعودي عرب سے وابستہ ڈھائي سو دہشتگردوں کو گرفتار کيا ہے - عراقي ذرائع کے مطابق ان دہشتگردوں کو کربلائے معلي، نجف اشرف اور ديوانيہ ميں دہشتگردانہ حملوں کے لئے عراق  بھيجا گيا تھا  عراقي افواج کے آپريشن کمانڈر کے مطابق سعودي جاسوسي ادارے کے سربراہ بند بن سلطان بن عبدالعزيز آل سعود نے مذکورہ شہروں ميں دہشتگردانہ کاروائيوں کے لئے دو سوپچاس ملين ڈالر کي رقم مختص کي تھي -رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دہشتگردانہ حملوں ميں ہزاروں  بے گناہ عراقيوں کے قتل کا اعتراف کيا ہے -  ايک اور رپورٹ کے مطابق عراق کے ترکمن باشندوں کي اسلامي ايسوايشن نے بغداد حکومت سے ترکمن عوام کي مدد، ان کي مشکلات دور کرنے اور حاليہ دہشتگردانہ حملے کے ذمہ داروں کا پتہ لگاکے انہيں جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کيا ہےعراقي ترکمن باشندوں کي اسلامي ايسوايشن کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايک بار پھر دہشتگردوں نے  توز خرماتو ميں قتل و خونريزي کا بازار گرم کيا اور عزاداري ميں مصروف بے گناہ لوگوں کو خاک و خون ميں غلطاں کيا -قابل ذکر ہے کہ عراق کے علاقے توز خرماتو کے حسينيہ سيد الشہدا ميں ايک ايصال ثواب کي مجلس کے دوران ايک خودکش دہشتگرد نے حملہ کرديا -اس حملے ميں بياليس افراد شہيد اور چھہتر زخمي ہوئے - زخميوں ميں کئي افراد کي حالت نازک بتائي گئي ہے -يہ مجلس ايک سياستداں کے ايصال ثواب کے لئے منعقد ہوئي تھي جنہيں دہشتگردوں نے منگل کے روز شہيد کرديا تھا -اسلامي جمہوريہ ايران نے اس دہشتگردانہ حملے کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمي برادري اور بين الاقوامي اداروں کو عراق ميں بعض بيروني طاقتوں کي سرپرستي ميں انجام پانے والي دہشتگردانہ کاروائيوں اور اس ملک ميں فرقہ واريت پھيلانے کي سازش کا سنجيدگي کے ساتھ نوٹس لينا چاہئے.

.....

/169