ابنا: انقلابی تنظیموں نے کہا ہے کہ جمعے کےدن ملت بحرین اپنے مطالبات پر تاکید کرنے کے لئے مظاہرہ کريگی، ان تنظیموں کے بیان میں آیا ہےکہ ملت بحرین اپنے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا بھی مطالبہ کرے گي۔ ادھر آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے سیاسی پارٹیوں کو مذاکرات کرنے کی دوبارہ پیش کش کی ہے۔آل خلیفہ کی شاہی حکومت نےدعوی کیا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد ملک کی جاری صورتحال کو ختم کرنا ہے جسے اس نے سیاسی تعطل کا نام دیا ہے۔ آل خلیفہ کی وزارت قانون نے کہا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور مذاکرات کے ایجنڈے کی تیاری کے لئےہوگا۔ انقلابی پارٹیوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کے مذاکرات کا بھی کوئي نتیجہ نہيں نکلا ہے اور آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں جاری ہیں۔ واضح رہےملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جنہیں تمام حقوق سے محروم کردیا گيا ہے۔.......
/169