16 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبے کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی ہے.

ابنا: خیبر ایجنسی کے علاقے عالم گوادر سے 18 نعشوں کے ملنے کے بعد بدھ کی صبح سینکڑوں قبائلی، نعشیں اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے باڑہ سے پشاور کی طرف چل پڑے۔ پشتہ خرہ میں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی لیکن مظاہرین باڑہ روڈ بند کر کے آگے آئے اور پشاور صدر میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ اس کے بعد وہ نعرے لگاتے ہوئے گورنر ہاﺅس کے سامنے پہنچ گئے جہاں نعشیں رکھ کر رات گئے تک دھرنا دیکر بیٹھ گئے ۔ رات گئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ پولیس نے دھرنے کے شرکاءپر واٹر گن بھی استعمال کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹھوس اقدامات تک دھرنا اور احتجاج ختم نہیں کرینگے۔  ادھر جماعت اسلامی پاکستان نے جاں بحق افراد کے لئے دھرنا دینے والے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے آج پورے خیبرپختون خوا میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

.......

/169