10 جنوری 2013 - 20:30

پورا ملک اسلامی جمہوریہ ایران آج حضور ختمی مرتبت(ص) کے یوم رحلت اور فرزند رسول حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت نیز آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی شب شہادت کی مناسبت سے سوگ میں غرق ہے ۔

ابنا: پورا ملک اسلامی جمہوریہ ایران آج حضور ختمی مرتبت(ص) کے یوم رحلت اور فرزند رسول حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت نیز آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی شب شہادت کی مناسبت سے سوگ میں غرق ہے ۔  کل 29/ صفرالمظفر کی تاریخ فرزند رسول حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت سے مناسبت رکھتی ہے ۔ آپ کی حیات طیّبہ کے دور میں لوگ اہلبیت اطہار(ع) کے بہت زیادہ گرویدہ ہوئے جس کی بناء پر عباسی خلیفہ مامون نے ایک سازش کے تحت آپ کو زہر دیکر شہید کردیا۔ آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی شب شہادت کی مناسبت سے پورا ملک اسلامی جمہوریہ ایران آج سوگ میں غرق ہے اور ملک کے مختلف علاقوں خاصطور سے شہر مشہدالمقدس میں عزاداری و مجالس اور سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جہاں ایرانی زائرین کے ساتھہ ساتھہ دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان ۔ پاکستان عراق اور افغانستان سے پہنچنے والے زائرین کا بھی جم غفیر ہے ۔  حضور ختمی مرتبت(ص) کے یوم رحلت اور فرزند رسول حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت نیز آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی شب شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلیویژن، مسلمانان عالم خاصطور سے اہلبیت اطہار(ع) کے پیروکاروں اور تمام حریت پسندوں کی خدمت میں دل کی اتاہ گہرائی سے تعزیت پیش کرتا ہے ۔

.......

/169