ابنا: رامین مہمان پرست نے ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماع کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کے حصول کی شرط یہ ہے کہ ملت ایران کے حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے اور اگر کوئي تشویش پائي گئي تو اس کو دور کرلیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی، آئي اے ای اے، کے آئندہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ تہران میں انجام پانے والے مذاکرات اچھے مذاکرات تھے اور آئي اے ای اے کے نمائندوں نے بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ مذاکرات تعمیری تھے۔انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ پر ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات کے اثر انداز ہونے کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں الگ الگ موضوع ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آئي اے ای اے کے ساتھ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں مذاکرات کررہے ہیں کہا کہ ہمارے خیال میں تعاون مکمل طور پر اور اس طرح ہونا چاہئے کہ تمام ممالک اپنے حقوق سے استفادہ کرسکیں۔
.......
/169