ابنا: تھائی لینڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین کمالی نے میانمار میں جاری حالات کے بارے میں ایران کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،میانمار کے حکام کی موافقت حاصل کرکے مغربی صوبہ ، راکھان میں 24ٹن امدادی اشیاء مسلمانوں میں بانٹے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان امدادی اشیاء میں چادر ، کمبل ،کھانااور بعض دوسری اشیا شامل ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کا ہلال احمر ادارہ اور کمیتۂ امداد امام خمینی (رہ) کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر انتہا پسند بدھسٹوں اور میانمار کی فوج کے حملوں میں بہت سے مسلمان جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
.......
/169