5 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کابل میں افغانستان کے صدر سے ملاقات کی ۔

ابنا: کابل سے رپورٹ کے مطابق سعید جلیلی نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی جس میںدونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل سعید جلیلی نے افغانستان کے نائب صدرکریم خلیلی سے ملاقات کی تھی جس میں علاقائي اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گيا ۔سعید جلیلی نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے افغانستان کی ترقی و پیش رفت کی حمایت پر تاکید کی۔سعید جلیلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان کا مستقبل روز بروز بہتر ہوگا۔سعید جلیلی نے اپنے افغان ہم منصب سے بھی ملاقات کی ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی ہندوستان کا دورہ مکمل کرکے کل رات کابل پہنچے تھے۔

.......

/169