ابنا: ايران اسلامي کے اکثر شہروں ميں لوگوں نے رات شب بيداري ميں بسر کي ہے- اور نماز صبح کے بعد سے عزاداري کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگيا جو رات دير گئے تک جاري رہے گا۔شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پورا ايران اسلامي سوگوار ہے- اور لوگ اس عظيم سانحے کي ياد ميں اشک غم بہار رہے ہيں۔ شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے عزاداري کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہي شروع ہوگيا تھا۔ ايران کے مومن اور سوگوار عوام نے رات بيداري ميں بسر کي اور نماز صبح کے بعد عزاداري کا سلسلہ ايک بار پھر شروع ہوگيا جو رات دير گئے تک جاري رہے گا۔اس موقع پر تہران، مشہد اور قم المقدسہ سميت ملک کے مختلف شہروں ميں جلوس ہائے عزا برامد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذير ہوئے۔ مشہد مقدس ميں حضرات امام رضا عليہ السلام کا روضہ اقدس لاکھوں عزاداروں کا ميزبان رہا جہاں بڑي تعداد ميں لوگ ماتمي دستوں کي شکل ميں نوحہ خواني اور سينہ زني کرتے بارگاہ رضوي ميں داخل ہو رہے تھے۔قم القدسہ ميں بارگاہ حضرت معصومہ ميں لاکھوں زائرين نے حاضري دي اور انہيں انکے جد حضرات امام حسين عليہ السلام کي پرسہ ديا۔ بارگاہ حضرت معصومہ ميں بھي انجمنوں کي آمد کا سلسلہ دن بھر جاري رہا بڑي تعداد ميں لوگ اپنے ہاتھوں ميں سياہ پرچم اور علم لئے بارگاہ مصعومہ سلام اللہ عليہا ميں آتے رہے۔تہران ميں حسينہ امام خميني ميں بھي شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر مجلس عزا منعقد کي گئي جس ميں قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي بھي شريک تھے- اس مجلس عزا ميں ايران بھر کي يونيورسٹيوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبان کي بھي ايک بڑي تعداد نے شرکت کي اور حسينيت اور انقلاب کے راستے پر گامزن رہے کا عہد ايک بار پھر دہرايا۔قم القدسہ اور مشہد مقدس ميں حضرت فاطمہ معصومہ اور حضرت امام رضا عليہ السلہم السلام کے روضہ ہائے اقدس پر اس وقت بھي لاکھوں زائرين کا اجتماع ہے، اور لوگ شہدائے کربلا کي ياد ميں نوحہ خواني اور سينہ زني کر رہے ہيں۔عراق سے ملنے والي خبروں کے مطابق کربلائے معلي ميں سيد الشہدا حضرت امام حسيني عليہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کے چہلم کے موقع پر لاکھوں کي تعداد ميں زائرين موجود ہيں اور جو بڑے منظم انداز ميں، ماتمي دستوں اور انجمنوں کي شکل ميں نوحہ خواني اور سينہ بارگاہ حسيني سے روضيہ عباس علمدار کي جانب روانہ دواں ہيں- ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ امام حسين عليہ السلام کے روضہ پاک اور اس کے اطراف کي تمام سڑکيں اور شاہراہيں عزاداروں سے بھري پڑي تھیں اور لوگ کئي کئي کلوميٹر کا فاصلہ پيدل طے کرکے بارگاہ حسيني کي جانب آرہے تھے۔ ايک اندازے کے مطابق اس وقت کربلائے معلي ميں ڈيڑھ کروڑ عقيدت مندو موجود ہيں جن ميں بڑي تعداد ميں پاکستان، ہندوستان، ايران اور دنيا کے ديگر ملکوں سے آنے والے زائرين بھي شامل ہيں۔اس موقع پر سيکورٹي کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں- عراق کے وزير اعظم نوري المالکي نے گزشتہ رات کربلائے معلي کا دورہ کرکے سيکورٹي انتظامات اور زائرين کو فراہم کي جانے والي سہولتوں کا قريب سے جائزہ ليا ہے- نوري المالي عوام ميں گھل مل گئے اور انتظامي صورتحال اور سہولتوں کے بارے ميں انکي رائے بھي معلوم کي- عراق کے ديگر شہروں سے عزارادي کے عظيم الشان احتماعات کي خبريں موصول ہوئي ہيں۔نجف اشرف ميں بارگاہ علوي اور سامرا اور کاظيمين بھي ہزاروں کي تعداد ميں عزاداران امام حسين عليہ السلام نے حاضري دي اور شہدائے کربلا کي ياد ميں اشک غم بہائے۔
.......
/169