4 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 378586
گوکہ اسلام دشمن اور انسان دشمن تکفیریوں کے اس دہشت گرد کا چہرہ نہیں دکھایا گیا ہے لیکن لگتا ہے کہ کم عمر لڑکا ہے جو بہت زیادہ ڈرا ہوا ہے شاید اس سے ایکس ٹاسی نشہ آور گولیوں کا نشہ اتر گیا ہے بہر حال یہ بھی انسانیت کے ساتھ ایک ظلم عظیم ہے کہ چھوٹے بچوں کو دھوکا دے کر کفر و شرک اور اسرائیل کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے لیکن دیکھیں کہیں سے بھی انسانی حقوق کے پھندے میں خودمختار قوموں کو الجھا کر سولی چڑھانے والی طاقتوں کی طرف سے "بچوں کے حقوق" کی ندا سنائی نہيں دیتی۔ چاہے نوعمر بچوں کے ہاتھوں میں خنجر دے کر مسلمانوں کو ذبح کرانے کے کیسز ہوں چاہے ان پر بم باندھ کر مسلمانان عالم بالخصوص خاندان رسول (ص) کے شیدائیوں کو نشانہ بنانے کا مسئلہ ہے۔