31 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان میں قید طالبان کے بعض رہنماوں کو جیل سے رہا کرنے کی اطلاعات ھیں اسی سلسلے میں جنگ آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے سابق وزیر انصاف سمیت مزید 4 طالبان قیدی رہا کردیئے ہیں۔ایک پاکستانی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ رہا کئے جانے والے افغان طالبان میں سابق وزیر انصاف ملانورالدین ترابی اور صوبہ ہلمند کے سابق گورنر عبدالباری شامل ہیں۔ طالبان قیدیوں کو افغان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے رہا کیا گیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مہینے بھی 9 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا تاہم طالبان کے نائب سربراہ ملاعبدالغنی برادر اب تک قید میں ہیں۔

ابنا: پاکستان میں قید طالبان کے بعض رہنماوں کو جیل سے رہا کرنے کی اطلاعات اگر درست ہوں تو یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ طالبان،امریکہ،سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ہونے والے خفیہ مزاکرات کے بتائج اب آہستہ آہستہ سامنے آرہے ھیں اورامریکہ افغانستان سے انخلاء سے پہلے کچھ اس قسم کی حکمت عملی اپنانا چاہتا ہے کہ سانپ بھی مرے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے یعنی امریکہ دنیا والوں کو یہ دکھانا جاہتا نے کہ اسے افغانستان میں شکست نہیں ہوئی اور وہ کامیابی سے افغانستان سے نکل رہا ہے ۔حالانکہ یہ امریکہ کی بھول ہے اس لئے کہ جس صورتحال میں امریکہ افغانستان سے نکلنے کا ارادہ رکھتاہےاس سے صاف ظاہر ہےکہ اسے افغانستان میں شکست فاش ہوئی وگرنہ امریکہ کسی بھی طور طالبان کو جسے وہ پہلے ہی دھشتگرد قرار دے چکا ہے مزاکرات نہ کرتا اور طالبان رھنماوں کی رہائی سے موافقت نہ کرتا۔

.......

/169